اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں رامین کے معاملے پر واصف اور فرحت کی لڑائی ہوگئی۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’واصف اہلیہ فرحت سے کہتے ہیں کہ میاں بیوی کا رشتہ اعتبار پر قائم ہوتا ہے اگر چار لوگوں کے بیچ میں بیٹھ کر شوہر پر کوئی الزام لگا دے اور بیوی کہہ دے کہ مجھے اس پر اعتبار ہے تو اس کا مان بڑھ جاتا ہے۔‘
فرحت کہتی ہیں کہ ’جب ہمارا رشتہ طے ہوگیا تھا اور امی عذرا بھابھی کے رویے سے پریشان تھیں تو انہوں نے ایک اور رشتہ گھر بلایا تھا لیکن ابو نے صاف انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں بیٹی کی شادی کروں گا تو وہ صرف واصف کے ساتھ کروں گا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’ابو کو لگتا تھا کہ تم ایک سلجھے ہوئے خاندانی لڑکے ہو آج اگر وہ لوگ یہاں ہوتے تو انہیں کتنی تکلیف ہوگی۔‘
واصف کہتے ہیں کہ ’کاش وہ یہاں پر ہوتے نہ وہ میری بات سنتے بلکہ میری بات پر یقین بھی کرتے اور میں بھی تمہاری طرح ویسے ہی رویہ اختیار کرسکتا ہوں جیسے تم کررہی ہو، میں بھی کہہ سکتا تھا کہ تم اور تمہاری والدہ کتنی جھوٹی ہیں کہ ایک جگہ رشتہ طے ہونے کے باوجود بھی دوسری جگہ رشتہ تلاش کررہے تھے۔‘
فرحت کہتی ہیں کہ ’کل کو کوئی لڑکا آکر تمہیں کہے کہ فرحت کا شادی سے پہلے مجھ سے افیئر تھا تو تم کیسا رویہ اپناؤ گے۔‘
واصف کہتے ہیں کہ ’میں اس کو کہوں گا کہ ’تھا‘ لیکن اب فرحت میری بیوی ہے اور تمہیں بھی کہوں گا کہ اب رامین تمہارے پاس آئے تو مجھے بتانا، مانا کے میں روایت پسند فیملی سے ہوں لیکن اتنا دقیانوسی نہیں ہیں کہ اپنی بیوی کا ماضی جان کر اس پر شک کرنے لگوں۔‘
کیا فرحت اور واصف راہیں جدا کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط دیکھیں۔