’صدیقی صاحب کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جمال (سعود قاسمی) کے والد صدیقی صاحب کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ 35ویں قسط میں دکھایا گیا کہ شادی کے بعد واصف کی بیوی فرحت شوہر کو دکان چھوڑ کر نوکری کرنے کا کہتی ہیں اور واصف کا دوست ان کی نوکری ملٹی نیشنل کمپنی میں لگوا دیتا ہے۔

واصف کے لیے یہ سب گھر والوں کو بتانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا کیونکہ والد سمیت گھر والے چاہتے ہیں کہ وہ خاندانی کاروبار (دکان) میں بھائیوں کا ہاتھ بٹائے۔

تاہم واصف بیٹی کی باتوں میں آکر والد سمیت سب گھر والوں کو یہ کہہ دیتے ہیں کہ وہ دکان پر نہیں بیٹھے اب اسے نوکری مل گئی ہے لہٰذا پیر سے وہ نئی نوکری پر جائیں گے۔

والد بھی بیٹے کو نوکری پر جانے کی اجازت دے دیتے ہیں لیکن یہ بات ان کے دل میں لگ جاتی ہے اور انہیں اچانک دل کا دورہ پڑتا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

ایک طرف سارے گھر والے والد کی طبیعت کو لے کر پریشان ہیں تو دوسری طرف عذرا شوہر کو یہ کہہ رہی ہیں کہ ابا سے جائیداد کے کاغذات پر دستخط کروالیں۔

کیا والد بچوں کو حصے میں جائیداد کردیں گے؟ کیا واصف اپنی نوکری چھوڑ دیں گے؟ یہ جاننے کے لیے بے بی باجی کی اگلی قسط دیکھیں۔