لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے مسافروں میں خوف وہراس پیدا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود کو آوارہ کتوں نے اپنی آماج گاہ بنا لیا جس کے باعث ایئرپورٹ آنے والے سی اے اے کے عملے اور مسافروں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔ آوارہ کتے عملے اور مسافروں کو کاٹنے کے لیے دوڑتے ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے کارگو گیٹ اور رن وے جنگلے سے داخل ہوتے ہیں۔ کتوں کے تدارک کے لیے لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے این جی اوز سے رابطہ کرلیا۔
این جی اوز کی مدد سے کتوں کو پکڑ کر بغیر کسی نقصان کے منتقل کیا جائے گا۔
ایئرپورٹ ڈپٹی مینجر نے این جی او کومدد کے لیے خط لکھ دیا۔ ایئرپورٹ عملہ اور این جی او19اور20مئی کو ایئرپورٹ حدود میں آپریشن کرے گی۔
خیال رہے کہ ایئرپورٹ کے علاوہ بھی گلیوں اور محلوں میں آوارہ کتوں کے کاٹے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔