’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز کو ایک روز قبل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ پچھے دو دنوں سے مداح ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں تاہم اب فلمسازوں کے اچانک فیصلے سے ان میں مایوسی پھیل گئی۔

فلمسازوں نے فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے نمائش ملتوی کر دی۔ اب اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم 10 اپریل کے بجائے 11 اپریل کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ فلم کی متوقع کمائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ عید پر لوگ بہت کم تعداد میں سینما گھروں کا رُخ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ سنسنی سے بھرپور ہے کیونکہ فلمسازوں نے فلم کی تفصیلات کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا۔