اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ٹیزر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر جاری فلم کا ٹیزر ایکشن سے بھرپور ہے اور اس میں حب الوطنی کا تڑکا بھی لگا ہے جبکہ اس میں اکشے اور ٹائیگر اپنے مخصوص ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر نے انجام دیے ہیں۔

ٹیزر میں کسی اداکارہ کو نہیں دکھایا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم میں سوناکشی سنہا اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس  اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔