لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں اےٹی سی نے 29 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 1،1 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔
عائشہ علی ،بلال لطیف ،محمد جہانگیر خلیل، احمد، بلال ارشد، دوست محمد ،حمید اللہ، طیب جمیل، محمد امجد، محمدراشد، بلال ادریس، شاہد محمود، محمد فیاض، ندیم الطاف، محمد عمران و دیگر کی ضمانت بھی منظور کی گئی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔