بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملےکی مذمت کی اور حملے کو المناک قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اورکزئی میں 20سے زیادہ افراد کی موت اور چینی قونصلیٹ پرحملہ المناک ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے بہادرآفیسرزکوسلام پیش کرتی ہوں۔

دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، ہنگو واقعہ پوری قوم کے لیئے سانحہ ہے، امتحان کی گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔

یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔