کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے۔
بختاوربھٹو نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں تحریر کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں میری ماں (محترمہ بے نظیر بھٹو) کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں گھسیٹا گیا تھا جب کہ پیپلزپارٹی کی کئی خواتین رہنماؤں کوبھی جیلوں میں بند کیا گیا اور عدالتوں کے چکر لگوائے گئے تھے۔
My mother was dragged court 2 court. So many of our PPP women were dragged N League hav always been above the law… https://t.co/uew0wXnfnj
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 4, 2017
بختاوربھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ خود کو قانون سے بالا ترسمجھتی ہے جب کہ اپنے مخالفین کے لیے قید و بند کو پسند کرتی ہے۔
مزید پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی نے کل مریم نواز کو طلب کر لیا
قبل ازیں انہوں نے شرمیلا فاروقی کی ٹیوٹ جس میں شہید بے نظیر بھٹو کو اپنے کم سن بچوں کے ہمراہ تھانوں کے چکر لگاتے دکھایا گیا تھا کے جواب میں بھی یہی بات کہی تھی۔
My mother was dragged court 2 court. So many of our PPP women were dragged N League hav always been above the law #OrFlewAwayFromIt #History https://t.co/F9qaJ4KLC6
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 4, 2017
خیال رہے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو آج صبح جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی طلب کیا ہے جہاں ان سے پاناما کیس کے حوالےسے تفتیش کی جائے گی قبل ازیں وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی پیش ہو چکے ہیں اور خود وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ایک ایک بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے۔