کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجرا، کن افراد کو ملے گا؟

اسحلہ لائسنس

کوئٹہ : کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجرا کردیا گیا ،جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہو گا ان کو اسلحہ لائسنس ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سےکمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس کااجرا کردیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراکا افتتاح کیا۔

سرفراز بگٹی نے ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کاجائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2017میں اس کی داغ بیل ڈالی گئی تھی، بہت عرصےسےاسلحہ لائسنس التواکا شکار ہے ، اس تکنیک سے اسلحہ لائسنس میں کرپشن کی شکایات ختم ہوں گی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجٹائزیشن کی مدد سے گڈ گورننس کی طرف جا رہے ہیں، جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہوگا ان کو اسلحہ لائسنس ملے گا ، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کو پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تمام قانونی دستاویزات کوڈیجیٹلائزکررہےہیں، لوکل سرٹیفکیٹ کوبھی ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، 5 سال کیلئے اسلحہ لائسنس کی اجرا کی جارہی ہے۔