بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کا حکم دینے والے سردار نے ضمانت کی درخواست دائرکردی

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہا ہے کہ یہ ایوان غیرت کےنام پر نہتی خاتون کےقتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہنا تھا کہ یہ ایوان جرگے کی آڑ میں قتل کئےگئےافراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتا ہے اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔

مزید پڑھیں : بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، اہم انکشافات

یاد رہے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، فائرنگ کے دردناک مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔

بتایا جاتا ہے میاں بیوی ڈیڑھ سال سے روپوش تھے، دونوں کو دعوت کے بہانے بلایا گیا اور سردار کے فیصلے کے بعد کھلے میدان میں لے جا کر گولیاں چلا دی گئیں۔

بعد ازاں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج کیا گیا تھا۔