’مذاکرات کیلیے تیار ہیں لیکن لاشوں کی سیاست نہیں کرنے دیں گے‘

امن کے داعی ضرور ہیں مگر کمزور نہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم لاشوں کی سیاست نہیں کرنے دیں گے جس نے بھی بات کرنی ہے ریاست اور بلوچستان حکومت تیار ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قتل وغارت جاری رکھنےکی اجازت نہیں دے سکتے، کالعدم بی ایل اے کا دعویٰ ہے کہ ان کے 400 لوگوں کو قتل کیا گیا حالانکہ کالعدم بی ایل اے نے 4ہزار سے زائد لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں چاہےجو بھی قدم اٹھانا پڑے ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ہم نے پوری کوشش کی کہ کہیں گولی نہ چلے کوئی گولی سے نہ مرے، بیچ میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جن کو لاشوں کی سیاست چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں زندگی معمول کےمطابق چل رہی ہے یہ سارےگوادر کی ترقی کو روک دیں پھر کہتے ہیں ہم پُرامن بیٹھے ہیں حکومت اعلان کرتی ہے مذاکرات کےدروازے کھلے ہیں اپوزیشن کےدوست ملیں ہم ان کو تفصیلات بتاتےہیں پھر جاکربات کریں حکومت کو بلوچستان کےمعاملات چلانے کا اختیار دینا ہو گا۔