بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

پہرود: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کےخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دہشت گرد حملوں میں ملوث خارجی حمیداللہ جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، جن کے قبضے سے فتنۃ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

فتنہ الہندوستان نے حالیہ عرصے میں نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردانہ حملے کیے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔