کوئٹہ : بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کا کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردحملوں کےبعد سیکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کی۔
جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گردوں کوواصل جہنم کردیاگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور کہا دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکورٹی آپریشن جاری رہے گا
بلوچستان میں دہشت گردوں نے 25اور26اگست کی رات متعدد مقامات پرحملے کئے تھے،۔
دہشت گرد حملوں میں پولیس اور لیویزاہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
۔موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق مقتولین کاتعلق پنجاب سےہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور قبائلی رہمنا سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
لیویزکنٹرول روم کے مطابق واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قلات کےعلاقے مہلبی میں پیش آیا، جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور چارلیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ شہید ہوگئے۔
فائرنگ سے ہوٹل پرقبائلی رہنما زبرخان محمد حسنی اور دو شہری بھی شہید ہوئے۔