دو ماہ کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد

ڈرون کیمرے استعمال کرنے والوں کیلیے بڑی خبر آگئی

کراچی کے ضلع جنوبی میں دو ماہ کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈرون کیمروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ چینی قونصل خانہ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی 30 مارچ تا 29 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔