بنگلہ دیش کی سیاسی حالت خراب، اچھا کھیل کر قوم کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے، انعام الحق

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے کپتان انعام الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاسی صورتحال خراب ہے کوشش ہوگی اچھا کھیل کر قوم کو خوشی دے سکیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش اے کے کپتان انعام الحق نے اسلام آباد میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی ٹیسٹ سائیڈ ہے۔ ہماری ٹیم وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہی ہے اور اس وقت ٹیم کا باؤلنگ کمبی نیشن کافی اچھا ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ پہلے ہم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلتے تھے اور باہر جا کر مشکلات ہوتی تھیں، مگر اب ہماری ٹیم کافی اچھی ہے اور باہر جا کر بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بنگلہ دیش سے باہر کرکٹ کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے۔ یہاں گرم موسم کی وجہ سے کھیلنے میں تھوڑی مشکل ہو گی لیکن اچھی تیاری ہوگی۔

https://urdu.arynews.tv/saud-shakeel-media-talk/