بنگلادیش کا ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

بنگلادیش

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈکا اعلان کردیا۔

بنگلادیش بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق لٹن داس ایشیا کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، قاضی نور الحسن کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں پرویز حسین، توحید ریدوئے، جاکیر علی، شمیم حسین، مہدی حسن، رشاد حسین، ناسوم احمد، مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

بنگلادیش ٹیم میں تسکین احمد، تنظیم حسن، شریف الاسلام اور سیف الدین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 ٹی 20 فارمیٹ میں 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر محمد نعیم شیخ بنگلا دیش اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

26 سالہ نوجوان بیٹر اس وقت آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں بنگلادیش اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔

گروپ بی میں شامل بنگلا دیش اپنی ایشیا کپ 2025 مہم کا آغاز 11 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کرے گا اور اس کے بعد وہ بالترتیب 13 اور 16 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان سے مقابلہ کرے گا۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

 لٹن داس (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں  تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، جیکر علی انیک، شمیم ​​حسین، قاضی نورالحسن سوہن، شک مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنظم حسن، حسن الدین اور محمد حسن شامل ہیں۔