ڈھاکا : بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزمان کو انسانی جانوں سےزیادہ مالی نقصان کی فکر لگ گئی اور کہا نہیں معلوم کہ اس نقصان کو پورا کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف آف اسٹاف وقار الزمان نے ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگومیں جانی نقصان کا ذکرتک نہیں کیا اور کہا سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا۔
وقار الزمان کا کہنا تھا کہ مجموعی نقصان ناقابل بیان ہے نہیں معلوم کہ اس نقصان کو پورا کرنے میں کتنا وقت لگےگا۔
خیال رہے بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کےخلاف پرتشدد مظاہروں میں ایک سوچوہترافراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہیں۔
بنگلہ دیشی حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرلیا اور کرفیومیں نرمی کردی گئی ہے۔
مظاہرین نے کرفیو اٹھانے،انٹرنیٹ، موبائل سروس بحال کرنے، کیمپسز کھولنےاورطلبا لیڈروں کی رہائی کے مطالبات پر حکومت کو اڑتالیس گھنٹےکا الٹی میٹم دیا ہے۔