امید ہے بنگلادیش کی عبوری حکومت جمہوری اصولوں کا احترام کرے گی: امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت جو بھی فیصلے کرتی ہے، اسے جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی اور بنگلادیشی عوام کی مرضی کا احترام کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا امریکا توقع کرتا ہے کہ عبوری حکومت بنگلادیش میں طویل المدتی امن اور سیاسی استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ترجمان نے شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد کے تازہ ویڈیو بیان سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ کسی نجی شہری کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

’’’حسینہ واجد واپس آ سکتی ہیں‘‘

انھوں نے کہا بنگلادیش کے حکام سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں اور امریکا ان اقدامات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے، عبوری حکومت کو اپنے فیصلوں میں آگے بڑھنا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ایسے انداز میں فیصلہ کرے جو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مبنی ہو۔