بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن کو اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر مصدق حسین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کے باوجود نظر انداز کردیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی 20 میچوں میں آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
بی سی بی نے ایک بیان میں کہا، "دستیاب کھلاڑی 6 اگست کو ایس بی این سی ایس، میرپور میں فٹنس کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گے۔ 15 اگست سے ایس بی این سی ایس میں اسکل پریکٹس شروع ہو جائے گی، اس سے پہلے کہ کیمپ 20 اگست کو سلہٹ جائے گا۔”
ہالینڈ کے اسکواڈ کی 26 اگست کو آمد متوقع ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی 30 اگست، یکم ستمبر اور 3 ستمبر کو سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، ڈچ ٹیم 4 ستمبر کو روانہ ہوگی۔
ایشیا کپ 2025 اور نیدرلینڈز سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ:
لٹن داس (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن تمیم، محمد نعیم شیخ، سومیا سرکار، پرویز حسین ایمون، توحید ہردوئے، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، شمیم حسین، نجم الحسن شانتو، رشاد حسین، مہدی حسن، تنویر حسن، تنویر حسن، مہدی حسن، تنویر احمد، محمد حسن، ، تنویر احمد، تنویر احمد ثاقب، محمد سیف الدین، ناہید رانا، مستفیض الرحمان، شوریٰ الاسلام، سید خالد احمد، نورالحسن سوہن، ماہید الاسلام انکون، سیف حسن شامل ہیں۔