پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، بی سی بی نے اہم اعلان کردیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی تسلیم کرلیا کے پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ٹی 20 سیریزمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

نظم الحسن کا کہنا ہے کہ 7 فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ضرور پاکستان جائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے، پاکستان کو یہ اختیار ہے کہ وہ ایونٹ کی میزبانی کہاں کرے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور بھارت نے ایشیا کپ پاکستان میں ہونے کی صورت میں صاف انکار کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اگر ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر ہوگا تو اپنی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔