بنگلہ دیش میں حسینہ واجد اقتدار کے خاتمے سے قبل ملک میں جاری انارکی اور مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہو گیا۔
بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج کے بعد عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد کے اقتدار کا 16 سالہ سورج غروب ہوگیا تاہم اس سے قبل ایک ماہ تک ملک کی سڑکیں احتجاج کا مرکز بنی رہیں جہاں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں میں مجموعی طور پر 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
ایسے ہی زخمیوں میں بنگلہ دیش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حسین بادشاہ ہے جو عوامی احتجاج کے دوران پولیس کی فارئنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
حسین بادشاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی 8 سیکنڈ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں شدید زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے چہرے پر زخم دکھائی دے رہے ہیں، جن سے خون رِس رہا ہے۔
مذکورہ کھلاڑی نے گزشتہ روز اسی حوالے سے ایک اور پوسٹ کی جس میں بتایا ہے کہ پولیس فورس نے مظاہرین کو روکنے کیلیے فائرنگ کی تو ربڑ کی گولی ان کی آنکھ پر لگ گئی۔
انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی اور ساتھ ہی کہا کہ بہرحال اس صورتحال میں ایک سوال ضرور کھڑا ہوگیا ہے اور اس پر بعد میں بات کریں گے۔
https://urdu.arynews.tv/sheikh-hasina-wazeds-political-activist-shakibul-hasan-play-the-series-against-pakistan/