بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں سیریز جیتنے پر ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتورا سنگھے نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ہماری پلاننگ پاکستان سے بہتر تھی اور اس جیت کے بعد ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ماضی میں گھاس والی پچ پر اچھی پرفارمنس دی۔ دوسرے میچ کے لیے پچ نہیں دیکھی مگر دوسرے ٹیسٹ کے دوران موسم پہلے ٹیسٹ کی نسبت مختلف لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بارش کے باعث آج پنڈی میں شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا اور امپائرز نے پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشن نے نا قابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار قومی ٹیم کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔ اب میچ نہ ہو یا برابر بنگلہ دیش کی جیت جائے گی، صرف پاکستان کی فتح ہی بنگلہ دیش کو اس تاریخی جیت سے دور رکھ سکتی ہے۔
https://urdu.arynews.tv/pak-vs-bangladesh-2nd-test-rain-first-day-play-call-off/