پاکستان ورلڈؑ کپ میں آج اپنا اہم میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیل رہا ہے سابق کپتان کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کمزور حریف ہے اس کو بڑے مارجن سے ہرا کر رن ریٹ بہتر بنایا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد سیمی فائنل میں جانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہو چکا ہے جہاں اسے اپنے اگلے تینوں میچز جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
پاکستان آج کولکتہ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا اس کے بعد اس کا بنگلورو میں نیوزی لینڈ اور آخری میچ کولکتہ میں ہی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ہے۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں رہنا ہے تو آج بنگلہ دیش کو ہر صورت ہرانا ہوگا
میچ سے قبل اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کے اگلے تین میچز جن ٹیموں کے خلاف ہیں ان میں سب سے کمزور حریف بنگلہ دیش ہے اس لیے پاکستان کو اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کرکے رن ریٹ بڑھانا چاہیے تاکہ اس کے لیے اگلے مرحلے کے لیے راستے صاف ہو سکیں۔