بھارت کیخلاف تجربہ کار بنگلادیشی بلےباز باہر

بھارت کے خلاف سپرفور مرحلے کے میچ میں تجربہ کار بنگلادیشی بلے باز دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی بلے باز مشفق الرحیم اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھارت کے خلاف جمعہ کو ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بنگلا دیش پہلے ہی 17 ستمبر کو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے جب بھارت نے منگل کو کولمبو میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔

پیر کو مشفق اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے بنگلا دیش واپس آئے تھے۔ ابتدائی طور پر ان سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بھارت کے میچ کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کی امید تھی تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ اب ڈھاکا میں ہی رہیں گے۔

بی سی بی کے آپریشنز چیف محمد جلال یونس نے کہا کہ مشفق نے ہمیں بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ اب صحت یاب ہو رہی ہیں اور انہیں ان کے ساتھ اور بچوں کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔

"ہم اس کی صورتحال کو پوری طرح سمجھتے ہیں، اور ہم نے اسے کھیل کو چھوڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔”

کپتان شکیب الحسن، جو 9 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد مشفق کے ساتھ وطن واپس آئے تھے بدھ کو کولمبو میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔