حج درخواستوں کی وصولی سے متعلق اہم اعلان

حج

حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔

 اسٹیٹ بینک نے حج کرنے کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023ء کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سے  14 مجاز بینکوں  کو ہدایت کی ہے۔

سرکاری حج پیکج اتنا مہنگا کیوں ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسٹیٹ بینک نے مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نامزد برانچیں25 اور 26 مارچ صبح 9 بجے تا دو  پہر 2 بجے تک حج درخواستیں اور واجبات جمع کرنے کےلیے کھلی رکھیں۔

 حج پالیسی 2023ء کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی 14 بینکوں  نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک اور میزان بینک) کو ملک بھر میں  حج کے خواہش مند افراد سے  16 مارچ 2023ء تا 31 مارچ 2023ء تک درخواست فارموں کے ساتھ واجبات وصول کرنے  کی اجازت دے چکی ہے۔