بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

بنوں(26 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم چیک پوسٹ کے باہر دھماکے سے پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا ،مزنگہ چیک پوسٹ پر چوبیس گھنٹے میں دہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔