بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے بم گرا دیا

بنوں کواڈ کاپٹر تھانے پر بم

بنوں: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے بم گرا دیا۔

پولیس حکام نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے ڈرون کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے، ڈرون سے تھانے پر بم گرایا گیا، جس سے سولر پلانٹ کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایچ او میریان کے مطابق تھانہ میریان پر دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر کا یہ تیسرا حملہ ہے، پولیس اہلکاروں نے ڈرون کو گرانے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی۔تھانہ میریان بنوں کواڈ کاپٹر بم

دریں اثنا، تھانہ ہوید کی حدود سرہ بنگلہ میں دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے ایک گھر پر بھی بم گرایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی


ادھر پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں گھر کے باہر دستی بم حملہ ہوا ہے، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، اور نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔