چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر سینیٹ انتخاب سے متعلق فہرست کو جعلی قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ انتخاب کے لیے اب تک کوئی حتمی فہرست جاری نہیں کی، جعلی فہرستوں میں میرے دستخط اور تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 مارچ 2024 کی فہرست بھی حتمی نہیں ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ثانیہ نشترکی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر سرد جنگ شروع ہوگئی، بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا جبکہ علیمہ خانم نے مخالفت کردی۔
یہ پڑھیں: ثانیہ نشتر کی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر پی ٹی آئی میں سرد جنگ، ذرائع
ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو کاغذات جمع کرانےکی ہدایت کی لیکن علیمہ خانم نے مشعال یوسفزئی کے کاغذات جمع کرانے کی مخالفت کی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ مشعال یوسفزئی کو بشریٰ بی بی کی حمایت حاصل ہے جبکہ علیمہ خانم دو امیدوار سامنے لے آئیں۔
ذرائع نے مزید کہا تھا کہ علیمہ خانم نے پرویز خٹک کی قریبی رشتہ دارساجدہ ذوالفقاراور پارٹی چھوڑنے والے فدا محمد کی رشتہ دارکو ٹکٹ دلوانےکی کوششیں شروع کردیں۔
دوسری جانب کچھ رہنماؤں نے سمیرا شمس اور مومنہ باسط کے لیے بھی لابنگ شروع کررکھی ہے۔