‘مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں، بیرسٹر سیف کا مشورہ

مریم نواز کو علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لینے کا مشورہ، بیرسٹر سیف

پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے پنجاب میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کہا لاہور ایک بارپھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے۔

بیرسٹر سیف نے مشورہ دیا کہ کہ زبردستی نعرے لگوانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپوراورکابینہ نے دورہ لاہور میں سڑکوں کی حالت زار دیکھی، تعفن اوربدبو کےباعث لاہور کی سڑکوں پر سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا ہے ، اقتدار میں کئی بار آنے کے باوجود لاہور کی حالت آج بھی ابتر ہے، مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔

مزید پڑھیں : ’مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے‘ بیرسٹر سیف

خیال رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا تیز اسپیل جاری ہے۔

اگر پنجاب کی بات کی جائے تو پنجاب میں بارش زحمت بن گئی، بڑے شہر ڈوب گئے جبکہ دیہات زیرآب آگئے۔

فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، جڑانوالہ سمیت کئی شہروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے جبکہ اوکاڑہ میں شدید بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔