10 سال سزا والی پر دس سیکنڈ اور 15 سال کی سزا چودہ سیکنڈ میں سزا ختم ہوجائے گی، بیرسٹر سلمان صفدر

بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد : بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا ہے کہ دس سال سزا والی پر دس سیکنڈ اور پندرہ سال کی سزا چودہ سیکنڈمیں سزا ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وکیل پی ٹی آئی بیرسٹرسلمان صفدر نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ مشاورت کے بعد لیگل ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا ہے، لیگل ٹیم کی سربراہی حامد خان کررہے ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف لینے آئے ہیں، آج بھی ہمارا کیس نہیں لگایا گیا۔

بیرسٹرسلمان صفدر کا کہنا تھا کہ آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ انصاف لینے آئے ہیں، آج بھی ہمارا کیس نہیں لگایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے مایوسی سے کہا تھا فکسڈ میچ میں نہیں بیٹھنا چاہتا۔

انھوں نے کہا کہ 10سال سزا والی پر 10سیکنڈ اور15سال کی سزا14سیکنڈمیں سزا ختم ہوجائے گی، جج صاحب کو بھی پتہ تھا 5فروری کی چھٹی آنے والی ہے،جلدی سزاسنادی۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سزا اس لئے جلد بازی میں سنائی گئی تاکہ الیکشن سے قبل سیاسی ماحول بھی بدل جائے۔