’مورنی مورکل کا استعفیٰ سب سے بڑی وکٹ ہے‘

مورنی مورکل

کراچی: سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بولنگ کوچ مورنی مورکل کا استعفیٰ اب تک کی سب سے بڑی وکٹ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف میں مورنی مورکل کی سب سے بڑی وکٹ گری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل نے کرکٹ کھیلی ہوئی ہے، اس نے استعفیٰ دے کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، اس نے دیکھ لیا کہ یہاں پر ہو کیا رہا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ اسپن بولنگ کوچ چاہیے وہ نہیں مل رہا۔

دوسری جانب سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ مورنی مورکل نے جو فیصلہ لیا ہے وہ ٹھیک ہے لیکن ہمیں مستقل کوچز چاہئیں، جو طویل عرصے تک ٹیم کے ساتھ رہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم نے بڑے ایونٹ کے لیے کوچز رکھ لیے ہمیں لونگ ٹرم کوچز چاہیے تاکہ آپ کی کارکردگی کو مانیٹر کرتا رہے اور ساتھ ساتھ بہتری لاتا رہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ اس مینجمنٹ میں سب سے بڑا نام مورنی مورکل کا تھا جو ٹیم کے ساتھ تھے، بورڈ سے پوچھنا چاہیے کہ مورنی مورکل ٹورنامنٹ ختم ہوتے ہی کیسے چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ٹیم کو چھوڑ کر جانا اچھی بات نہیں ہے اس طرح ان کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے۔