باسکٹ بال فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر واحد نمائندہ تنظیم بن گٸی

اسلام آباد: باسکٹ بال فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی واحد نمائندہ تنظیم بن گٸی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی حکومت سے الحاق کی منظوری دے دی گٸی، الحاق کی منظوری پاکستان اسپورٹس بورڈ نے دی ہے۔

پی او اے، فیبا کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، باسکٹ بال کھیل کی ترقی کے لیے مختلف ٹاسک بھی فیڈریشن کو سونپ دیے گٸے۔

فیڈریشن صدر بریگیڈیٸر (ر) افتخار منصور کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، باسکٹ بال فیڈریشن آٸندہ ماہ انٹر ڈویژنل اور انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپین شپ منعقد کروائے گی۔