بھارت کے سابق کرکٹر وسیم جعفر نے بتا دیا کہ اگر چاند پر میچ منعقد ہوا تو وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں گے یا بولنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
گزشتہ دنوں بھارت نے کامیابی سے اپنا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی حصے پر اتارا تھا جب کہ خلائی ادارے اسرو کی جانب سے چاند کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں۔
اسی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر وسیم جعفر نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک دلچسپ ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاند پر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
وسیم نے سطح چاند کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہاں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے، میں اس قسم کی وکٹ پر 3 اسپنرز، ایک خالص پیسر اور ایک آل راؤنڈر کے ساتھ جاؤں گا، انھوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ذومعنی انداز میں دو ایموجیز بھی شیئر کیں۔
Definitely a bat first surface. I'd go with 3 spinners, one genuine seamer along with an all rounder 😛😉
📸: Chandrayaan3 #Chandrayaan3Landing pic.twitter.com/mkmk5h9AW5— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) August 23, 2023
واضح رہے کہ بھارتی خلائی ادارے کی جانب سے گزشتہ دنوں اعلان کیا گیا تھا کہ ’اسرو‘ کا چاند پر بھیجا گیا مشن کامیاب ہوگیا ہے، چندریان تھری نے چاند کے جنوبی حصے میں اترنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جہاں تاریکی کا ڈیرہ ہے۔
اسی ہفتے روس کے لونا 25 مشن نے بھی چاند پر اترنے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔