براہ راست ٹی وی نشریات میں بعض اوقات مضحکہ خیز حرکات ہو جاتی ہیں لیکن برطانوی نشریاتی ادارے کی نیوز اینکر کو تو اپنی حرکت پر معافی مانگنی پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے نیوز بلیٹن پڑھنے کے لیے معروف اینکر کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب وہ اچانک لائیو اسکرین پر آ گئیں اور ان کی ایک نا زیبا حرکت نے انہیں اتنا شرمندہ کیا کہ انہیں معافی مانگنا پڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بی بی سی کا نیوز بلیٹن جیسے ہی آن ایئر ہوا تو براہ راست نشریات میں لاکھوں ناظرین نے خاتون نیوز اینکر کو درمیانی انگلی کے اشارے سے نا زیبا اشارہ کرتے پایا۔
یہ سب کچھ اتنا اچانک اور آناً فاناً ہوا کہ خاتون اینکر آگاہ بھی نہیں کیا جا سکا کہ وہ براہ راست اسکرین پر آ چکی ہیں جس کے باعث انہیں سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
تاہم مذکورہ خاتون اینکر نے کچھ لمحے توقف کے بعد خود کو جلد ہی نارمل کرلیا اور خبریں پڑھنا شروع کردیں۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس فاش غلطی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
This isn’t satire, an actual BBC News presenter got caught giving the middle finger live.
Maryam Moshiri summing up the professionalism currently at the BBC. pic.twitter.com/QoJ4FT133J
— Chris Rose (@ArchRose90) December 7, 2023
صارفین کی تنقید کے بعد خاتون نیوز اینکر نے اپنی اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میں دراصل گنتی ون ٹو تھری کے کاؤنٹ ڈاؤن کا اشارہ کر رہی تھی اور یہ ایک نجی نوعیت مذاق تھا جو وہ قریبی اسٹاف ممبر سے کر رہی تھیں۔
نیوز اینکر نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ یہ آن ائیر ہو گیا! یہ میرا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایک احمقانہ مذاق تھا جو میرے چند ساتھیوں کے لیے تھا۔