بی بی ایل: مائیکل نیسر، والٹر کے ناقابل یقین کیچ نے شائقین کو ششدرکردیا، ویڈیو

بگ بیش لیگ کے فائنل میں مائیکل نیسر اور پال والٹر کے ناقابل یقین کیچ نے مداحوں کو ششدر کردیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بی بی ایل کے 13ویں ایڈیشن کا فائنل 24 جنوری کو کھیلا گیا، اس دوران مائیکل نیسر اور پال والٹر نے مل کر باؤنڈری پر ایک شاندار کیچ لیا جس نے کمنٹیٹر اور ماہریں دونوں کو ہی حیرت زدہ کردیا۔

سڈنی سکسرز فائنل میں برسبین کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کررہی تھی۔ 18 ویں اوور میں زیویئر بارلیٹ کی گیند کو ایبٹ نے لانگ آن فیلڈر کی طرف کھیلا۔

قریب تھا کہ گیند باؤنڈر لائن پار کرجاتی کہ نیسر نے اچھلتے ہوئے کیچ تھام لیا اور گرتے ہوئے اسے روپ سے باہر پھینک دیا، جسے ان کے ساتھ کھلاری والٹر نے کامیابی سے پکڑلیا۔

باؤنڈری پردنوں فیلڈرز کے اس شاندار تال میل اور ناقابل یقین کیچ پر شائقین کافی پُرجوش ہوگئے اور انھیں خوب داد دکی۔

بی بی ایل میں مائیکل نیسر کی فیلڈنگ کافی شاندار رہی ہے، انھوں نے 97 اننگز میں 52 کیچ پکڑے ہیں۔ انھوں نے 11 میچز میں 12 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جبی وہ نچلے نمبرز پر کارآمد بیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ برسبین ہیٹ نے بدھ 24 جنوری کو بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔