کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے باہر بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی( بی ڈی اے) کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بی ڈے اے کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے پیش قدمی کی گئی تو دونوں گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا تاہم مذاکرات کے بعد تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔
بی ڈی اے کے ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا نے کنٹریکٹ ملازمین کو بھرتی کرنے کے لیے کئی بار یقین دہانی کروائی مگر تاحال صوبائی حکومت اس حوالے سے کوئی عمل درآمد کرتی نظر نہیں آرہی۔
مزید پڑھیں : بلوچستان کا 36 ارب روپے خسارے کابجٹ پیش
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 72 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔