جھنگ: پنجاب کے ضلع جھنگ میں زیادتی کی شکار لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق موضع سدھانہ کی رہائشی 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
متاثرہ لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے والدین کو آگاہ کیا۔
لڑکی نے انکشاف کیا کہ ملزمان اسے اغوا کر کے ملتان لے گئے اور جس مکان میں رکھا گیا تھا وہاں مزید 6 مغوی لڑکیاں تھیں جنہیں فروخت کیا جانا ہے۔
لڑکی نے بتایا کہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، لڑکی نے ایک ملزم کا نام اقبل بتایا ہے۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ پولیس نے تاحال درج نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تفتیش شروع کی گئی ہے، متاثرہ فیملی نے پولیس سے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔