ورلڈ کپ فائنل سے قبل ’’ ایئر شو‘‘ ہو گا، ریہرسل کی ویڈیو

ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا میچ سے قبل بھارتی فضائیہ ایئر شو کرے کی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران کون ہوگا فیصلہ ہونے میں صرف ایک روز باقی ہے۔ اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نئے عالمی چیمئن کی جنگ میں ٹکرائیں گی تاہم بڑے میچ سے قبل بھارتی فضائی رنگا رنگ ایئر شو کرے گی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کے لیے ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے (فائنل) سے قبل بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ون ڈے 10 منٹ کا ایئر شو پیش کرے گی جس کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور طیارے نریندر مودی اسٹیڈیم کے افق پر ریہرسل کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائیٹ ایک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ٹیم ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے لیے ڈریس ریہرسل کرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں نامور بین الاقوامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ برطانوی پاپ گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز اسی میدان میں گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو ہوا تھا لیکن میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ کے لیے افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا تاہم افتتاحی میچ سے ایک روز قبل ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی تقریب کا اہتمام ضرور کیا گیا تھا۔