بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس میں عوام میں کو ہر ماہ کتنا منافع ملے گا؟

نیشنل سیونگز یا قومی بچت بینک کی جانب سے ستمبر 2024 کے لیے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافعے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس ماہ ستمبر کےلیے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا، حکومت پاکستان نے 2023 میں اس سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا تھا جس کا مقصد بیواؤں اور بزرگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں معقول شرح پر ماہانہ بنیادوں پر منافع فراہم کرنا تھا۔

اسے پاکستان میں بیواؤں اور بزرگ افراد کے لیے پُرکشش سرمایا کاری بھی تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ اس کے تحت معقول شرح منافع کی پیشکش کی جاتی ہے۔

مئی میں حکومت نے بہبود سرٹیفکیٹ کی شرح پر نظرثانی کی تھی اور اسے 15.36 فیصد پر یا 1،280 روپے ماہانہ پر فکس کردیا گیا تھا۔

سن 2004 میں اس اسکیم کو توسیع دیتے ہوئے ڈس ایبلڈ اور اسپیشل لوگوں کے لیے بھی متعارف کرایا گیا تھا، بہبود سرٹیفکیٹس 5 ہزار، 10 ہزار، 50 ہزار، ایک لاکھ، 5 لاکھ اور 10 لاکھ کی کیٹیگری میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

کون لوگ بہبود سرٹیفکیٹس خرید سکتے ہیں؟

ایسے بزرگ افراد جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

بیوہ خاتون جب تک کہ وہ دوسری شادی نہ کرلے۔

شق اے اور بی کے مطابق دو اہل لوگ اپنے مشترکہ نام کے ساتھ اسے خرید سکتے ہیں۔

ڈس ایبلڈ اور اسپیشل حضرات جن کے شناختی کارڈ پر ڈس ایبلڈ لوگو ہو اپنے سرپرست کے ذریعے یہ سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔