بین اسٹوکس کا لاٹھی چارج، نیوزی لینڈ کیخلاف 182 رنز جڑ دیے

بین اسٹوکس

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 182 رنز جڑ دیے۔

اوول میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار 182 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

بین اسٹوکس کو 182 رنز پر لسٹر نے آؤٹ کیا۔

بین اسٹوکس 182 رنز کی اننگز کے ساتھ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل جیسن روئے نے آسٹریلیا کے خلاف 180 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی تھی، 2016 میں الیکس ہیلز نے پاکستان کے خلاف 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ 19 جولائی 2022 کو بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ماہ 16 اگست کو انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا۔