بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی کی شکایت درج کروانے کا آسان طریقہ جانیے۔
اگر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپ کو وظائف کی رقم کم مل رہی ہے تو آپ باآسانی اس کی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
شکایت درج کوانے کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل آفس تشریف لے جائیں اور اسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق بتائیں اس کے بعد شکایت برائے خردبرد فارم طلب کریں۔
فارم پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔
اس کے بعد آپ کی درج کردہ شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی، شکایت درست ہونے پر متعلقہ بینک کو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی جائے گی۔
جب کارروائی مکمل ہوجائے گی تو آپ کی کاٹی گئی رقم واپس کردی جائے گی۔
علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں۔
شکایت درج کروانے سے پہلے ضروری ہدایات
شکایت کے اندراج کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل آفس میں اپنا اصلی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لے جانا نہ بھولیں، اگر آپ شکایت فارم خود نہیں بھرسکتے تو دفتر میں موجود عملے سے مدد حاصل کریں۔