بائیڈن اور ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

امریکا میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں وہاں کا سیاسی ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔ موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے صدارتی الیکشن میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں انہوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں وہ ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کر رہے ہیں۔

صدر بائیڈن اور ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہمات کے سلسلے میں ریاست جارجیا میں ریلیاں نکالیں اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے۔

صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ اور نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہم امریکا میں جمہوریت کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

ٹرمپ نے بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بدترین قرار دیدیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے باعث امیگریشن بحران پیدا ہوا، امریکی عوام صدارتی الیکشن میں بائیڈن انتظامیہ کو اس کا بھرپور جواب اپنے ووٹ سے دیں گے۔