اقتدار کیلیے غزہ جنگ: جوبائیڈن نے نیتن یاہو سے متعلق کیا کہا؟

بائیڈن نے نیتن یاہو کے سیاسی مفادات کو مانتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ کو بڑھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے ٹائم میگزین کو ایک وسیع انٹرویو دیا ہے جس میں غزہ کی جنگ سمیت خارجہ پالیسی پر توجہ دی گئی ہے۔

اس میں جوبائیڈن نے خیال ظاہر کیا کہ نیتن یاہو، جنہیں اسرائیل میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لیے جنگ کو گھسیٹ رہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں نیتن یاہو اپنی سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ کو طول دے رہے ہیں؟ تو بائیڈن نے کہا ’’میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا اور لوگوں کے پاس اس نتیجے پر پہنچنے کی ہر وجہ موجود ہے۔

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ان کا بنیادی اختلاف یہ ہے کہ "غزہ جنگ کے ختم ہونے کے بعد کیا ہو گا؟

اسرائیل نے طویل عرصے سے دو ریاستی حل سے انکار کیا ہے۔