ٹرمپ حملہ: ’شوٹر کے مقاصد پر مفروضے نہ بنائیں‘

جوبائیڈن نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ پر حملپ آور شوٹر کے مقاصد کے بارے میں ‘مفروضے’ نہ بنائیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایف بی آئی شوٹنگ کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ابھی تک گولی چلانے والے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اس کے مقاصد یا اس کی وابستگی کے بارے میں مفروضے نہ بنائیں۔

بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کو پہلے ہی ہائی لیویل سیکیورٹی حاصل ہے اور انہوں نے مسلسل سیکرٹ سروس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو "ان کی مسلسل حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہر وسائل کی صلاحیت اور حفاظتی اقدام” فراہم کرے۔

انہوں نے سیکرٹ سروس کے سربراہ کو کل سے شروع ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کل کی ریلی میں قومی سلامتی کے آزادانہ جائزے کی ہدایت کی تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ کیا ہوا اور وہ اس آزاد جائزے کے نتائج کو امریکی عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔