برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے فائنل میں سڈنی سکسرز کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سڈنی میں ہونے والے لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے فائنل میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔
جوش براؤن نے 38 بالز پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سڈنی کی جانب سے شان ایبٹ نمایاں بولر رہے انھوں نے چار اوورز میں32 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 112 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان موئسس ہنریکس 25 بالز پر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسپینسر جانسن نے برسبین کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
لیفٹ آرم سیمر کو بی بی ایل فائنل میں عمدہ بولنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایسا چوتھی بار ہوا ہے کہ سڈنی کی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں آکر ہمت ہار بیٹھی۔