سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔
انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور پہلا ٹیسٹ 21 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جانا ہے۔ تاہم سیریز کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے کیونکہ کپتان بین اسٹوکس زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس ہنڈریڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے اور انہیں اسٹریچر نہ ہونے کے باعث سہارے سے میدان سے باہر لایا گیا۔
انگلش کپتان کے یوں زخمی ہونے کے بعد ان کی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
اس حوالے سے انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کی ظاہری حالت بہتر نہیں لگ رہی، تاہم اسکین رپورٹ آنے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا درست معلوم ہو سکے گا۔