اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم آل راؤنڈر فہیم اشرف زخمی ہو گئے۔
انجری کے باعث فہیم اشرف کی پاکستان سُپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران فہیم اشرف کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر میدان سے باہر جانا پڑا۔
آل راؤنڈر کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھتے پر پانچ ٹانکے لگے۔ڈاکٹرز نے فہیم اشرف کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
🚨Injury Update:
.@iFaheemAshraf suffered a left hand injury (split webbing) that needed stitches in last night’s match vs Lahore Qalandars. The all rounder may miss game-time in the upcoming matches. We wish him the best of luck in his recovery.
PR link:https://t.co/EwvbwABAFU pic.twitter.com/sMWIkcEWJ0
— Islamabad United (@IsbUnited) June 10, 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ چوٹ لگنے سے قبل فہیم اشرف نے اننگز میں 2 اوورز کروائے تھے اور پھر وہ زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔