کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر باہر

پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ کے ابتدا میں ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔

کراچی کنگز کے اسٹار فاسٹ بولر میرحمزہ پی ایس ایل 8 سے باہر ہو گئے۔ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں میر حمزہ کی انگلی فریکچر ہو گئی تھی۔

طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جب تک انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

کراچی کنگز کی انتظامیہ اپنے اسٹار فاسٹ بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور ان کی جلد انجری سے ریکوری کے لیے دعاگو ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دوسرے اوور کے دوران فاسٹ بولر کو کافی تکلیف تھی اسی لئے بقیہ دو اوورز نہیں کروائے گئے۔