پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل زمبابوے کو زوردار دھچکا لگ گیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان میچ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہرارے میں ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور جیت کے عزم کا اظہار کیا۔
میزبان ٹیم کے لیے بریُ خبر ہے کہ کپتان شین ولیمز پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کپتان انجری کے باعث پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔
@ZimCricketv captain @sean14williams will miss the first Test match vs @TheRealPCB after he failed to fully recover from a soft tissue injury to his left hand in time for the game that gets underway on Thursday#ZIMvPAK | #OsakaBatteries | #ServisTyresTestSeries | #VisitZimbabwe pic.twitter.com/FCqA1FFu6J
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) April 28, 2021
ٹوئٹر پر جاری بیان میں بورڈ نے کہا کہ شین ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی بنا پر وہ کل سے شروع ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
شین ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے قومی ٹی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ سیریزکی جیت کا تسلسل لےکرچلیں گے، زمبابوےمیں کنڈیشنزتھوڑی مشکل ہیں اس سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کیلئے پچ بلےبازوں اور بولرز دونوں کو مدد دے گی، ٹیسٹ ٹیم اسکواڈ پر پورا اعتماد ہے تجربہ کار کھلاڑی ٹیم میں ہیں ہم زمبابوےکوآسان نہیں لےرہے،جیت کےلئےپرامیدہیں، زمبابوےکےخلاف ٹیسٹ اوپنرز اچھا پرفارم کریں گے۔