پاکستان کیخلاف زمبابوے کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل زمبابوے کو زوردار دھچکا لگ گیا۔ میزبان ٹیم کے ‏کپتان ‏میچ سے باہر ہوگئے۔

میزبان ٹیم کے لیے بریُ خبر ہے کہ کپتان شین ولیمز دوسرے ٹیسٹ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ ‏زمبابوے ‏بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کپتان انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب ‏نہیں۔

شین ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے ‏اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی ‏بنا پر وہ کل سے شروع ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں ‏گے۔ ‏

شین ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے ‏‏فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے قومی ٹیم کے کپتان ‏بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

فاسٹ بولر تابش خان اور حارث رؤف شامل ہیں، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر فائنل ‏الیون کا انتخاب کریں گے۔ ٹیم کیلئے ضروری ہوا تو تابش خان کو بھی کھلائیں گے۔ ہماری پوری ‏کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح حاصل کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ‏پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبینیشن ‏کے ساتھ چلیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم ‏اشرف، حسن علی، شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہیں، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف ‏بھی 13 ارکان میں شامل ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں ‏کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ‏کہنا تھا کہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔